لشکر جرار
معنی
١ - بہت بڑی فوج، بڑا بھاری لشکر۔ "یہ اب سے کوئی چودہ سو برس پہلے کی بات ہے، ایک بہت بڑا بادشاہ اپنا لشکر جرار لے کر یمن سے چلا۔" ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٩٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لشکر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'جرار' لگانے سے مرکب توصیفی 'لشکر جرار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بہت بڑی فوج، بڑا بھاری لشکر۔ "یہ اب سے کوئی چودہ سو برس پہلے کی بات ہے، ایک بہت بڑا بادشاہ اپنا لشکر جرار لے کر یمن سے چلا۔" ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٩٣ )